BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, آج ایک بے بنیاد توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، قیدی (عمران خان) کی فیملی اور پارٹی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے: عطااللہ تارڑ کا جوابی الزام
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سنیچر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ہسپتال منتلقی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم پر شفاف طریقے سے عملدرآمد کرایا ہے۔ عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہسپتال کے باہر ہجوم جمع کیا گیا، خطرہ پیدا کیا گیا، بیرئیر ہٹائے گئے، ٹک ٹاک بنائی گئی اور صحت کے معاملے پر سیاست کی گئی۔
راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار: ’جو بھیانک منظر میں نے دیکھا اسے شاید پوری زندگی نہ بھول سکوں‘
راولپنڈی میں خاتون گھر کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں، جن کے ہاتھ بندھے اور گلے میں بجلی کی تار لپٹی ہوئی تھی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں ان کے شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا ہے، شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مکڑی، سانپ اور ہمارا خوف: یہ ڈر کہاں سے آتا ہے اور اس پر کیسے قابو پایا جائے؟
ہم میں سے بہت سے لوگ ایسی چیزوں سے خوف زدہ ہوتے ہیں جو حقیقت میں کوئی خطرہ نہیں ہوتیں۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ خوف فطری طور پر ہمارے اندر موجود نہیں ہوتا، تو پھر یہ خوف آخر پیدا کہاں سے ہوتا ہے؟
’بابو‘: وہ ایک لفظ جس نے پولیس کو سکول پرنسپل کے قاتلوں تک پہنچایا
موبائل فون پر سکول کی پرنسپل کی کہی گئی ایک بات اس مقدمے کی گتھی سلجھانے میں کس طرح اہم ثابت ہوئی؟
امریکہ سے 10 ارب ڈالر کے ایکسچینج سٹیبلائزیشن فیسیلٹی ملنے کی امید: کیا اس سے پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے قرض حاصل کرنے میں مدد ملے گی؟
پاکستان کی وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 10 ارب ڈالر کے ایکسچینج سٹیبلائزیشن فیسیلٹی (استحکام ایکسچینج سہولت) کے سلسلے میں جلد مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی ای ایس ایف کوئی قرضہ نہیں بلکہ یہ پاکستان کی مستحکم کرنسی کی طرف اشارہ ہے۔
متحدہ عرب امارات کے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے سے ایران کو کتنا نقصان ہوگا اور کیا تہران کے پاس اس کا کوئی متبادل ہے؟
ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور مالی لین دین کا حجم کتنا ہے؟ کیا متحدہ عرب امارات واقعی یہ تعلق ختم کر سکتا ہے؟ اور کیا ایران کے پاس اس کا کوئی متبادل موجود ہے؟
نرسنگ ہومز سے کانگریس تک: امریکی کانگریس کا الیکشن جیتنے والی پہلی افغان خاتون عائشہ وہاب کون ہیں؟
عائشہ وہاب نے کیلیفورنیا سے امریکی کانگریس کا خصوصی ضمنی انتخاب جیت لیا۔ اس طرح وہ امریکی کانگریس تک پہنچنے والی پہلی افغان نژاد امریکی خاتون بن گئی ہیں۔ دا ټاکنې د کانګرس د ۱۴مې انتخاباتي حوزې څوکۍ لپاره ترسره کېدې او عایشې پکې د خپل دېموکرات ګوند له ملیسه هېرناندز سره سیالي کوله.
وہ کہانی جس نے انسان کے دل سے وہیل کا ڈر ختم کر دیا: ’دولت کی تلاش میں وہیل کے شکار کی اصل وجہ انتقام تھا‘
کہانی اسماعیل نامی ایک ملاح کی زبانی بیان کی جاتی ہے، جو دولت اور مہم جوئی کی تلاش میں احاب کے وہیل کے شکار کے سفر میں شامل ہوتا ہے۔ تاہم جہاز پر سوار ہونے کے بعد احاب اس سفر کی اصل وجہ بیان کرتا ہے جو ہے ’انتقام‘۔
میڈیکل فٹنس رپورٹ اور آنکھوں کا معائنہ: عمران خان کے علاج سے متعلق پمز ہسپتال کے اعلامیے میں کیا ہے؟
بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی معائنے میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے دو امراضِ چشم کے ماہرین نے عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا جبکہ پمز کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے سابق وزیرِ اعظم کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































