BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
’کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا‘: محسن نقوی کی ریفرنڈم کی تجویز پر بلاول بھٹو نے سخت جواب کیوں دیا؟
پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبے بنانے کے لیے ریفرنڈم کرانے کی تجویز دی ہے، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں نئے صوبوں کے قیام کا واضح طریقۂ کار موجود ہے اور کسی غیر آئینی راستے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
پاکستان کو ملنے والا ریڈ کارڈ جس کے بعد انڈیا نے سیف چیمپیئن شپ کا فائنل جیت لیا
ڈھاکہ کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیف چیمپیئن شپ کے فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
لائیو , ایران کی واشنگٹن پر مبینہ ’ڈرٹی بم‘ حملے سے متعلق خبروں کی تردید، ٹرمپ رپورٹس پر ’انتہائی سنجیدہ‘
ایران نے متعدد امریکی میڈیا اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تہران واشنگٹن ڈی سی کو کیمیکل ’ڈرٹی بم‘ سے نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایسا کوئی منصوبہ موجود ہے تو ایران کو ’ایسی قیمت چکانا پڑے گی جیسی اس سے پہلے کسی ملک نے کبھی نہیں چکائی ہوگی۔‘
جے شاہ کو دوبارہ آئی سی سی سربراہ بننے پر مبارکبادیں اور ناقدین کے سوالات: ’ہمیں شاہ رخ خان سے یہ توقع نہیں تھی‘
جے شاہ کو آئی سی سی کی سربراہی ملنے کے حوالے سے ان کے عروج کو ان کے والد اور انڈیا کے وزیر داخلہ امت شاہ سے جوڑا جاتا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اگست 2024 میں بلا مقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہو نے پر 35 سالہ جے شاہ نے گریگ بارکلے کی جگہ لی تھی اور یکم دسمبر 2024سے عہدہ سنبھالا تھا۔
کیا حجاب یا ہیلمٹ پہننے سے بال جھڑنے لگتے ہیں؟
بال جھڑنے کی وجوہات میں جینیاتی عوامل، ہارمونز کا عدم توازن، غذائی کمی اور ذہنی دباؤ شامل ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق صرف حجاب یا ہیلمٹ پہننے سے بال نہیں جھڑتے، تاہم انھیں بہت سخت باندھنے یا طویل وقت تک پسینے سے بھیگے رہنے سے سر کی جلد متاثر ہو سکتی ہے۔ بالوں کی مناسب دیکھ بھال، متوازن غذا اور بروقت طبی مشورہ اس مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
سری لنکا کو 98 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد پاکستان کی تین وکٹیں گِر گئیں
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 98 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کو 23 رنز کی برتری حاصل ہوئی ہے۔
یمن میں حوثی جنگجوؤں کی عدن کی جانب پیش قدمی اور سعودی حمایت یافتہ فوج کی پسپائی سے جڑے خدشات
سابق برطانوی سفارت کار نکولس ہوپٹن کے مطابق سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے لیے جنگ اچھی نہیں جا رہی اور باقی دنیا کو بھی اس صورتحال پر تشویش ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ کے قتل کا مقدمہ: 13 سالہ فاطمہ کے جسم پر تشدد کے 20 سے زائد نشانات، گھر سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈنڈے برآمد
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 13 سالہ فاطمہ کے جسم پر تشدد کے کم از کم 20 نشانات پائے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکو لیگل افسر کی رائے کے مطابق فاطمہ کی موت بار بار کیے جانے والے جسمانی تشدد کے نتیجے میں آنے والی شدید چوٹوں سے ہوئی۔
بیوی کے بجائے شوہر کی نس بندی: سندھ میں خاندانی منصوبہ بندی کا بدلتا رجحان
پاکستان میں مردوں کی نس بندی اب بھی خاندانی منصوبہ بندی کا نسبتاً کم زیرِ بحث آنے والا طریقہ ہے تاہم سندھ میں اس حوالے سے رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟
آپ کے لیے تمام اہم خبریں ایک ایپ میں
بی بی سی اردو کی خبریں آپ کے لیے موبائل ایپ پر بھی دستیاب
فیچر اور تجزیے
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں


































































