BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
دفاعی قوت، اخراجات اور ہتھیار: پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کی فوجی صلاحیت کے بارے میں ہمیں کیا معلوم ہے؟
اِن تینوں ممالک میں سے صرف پاکستان کے پاس اعلانیہ جوہری ہتھیار ہیں۔ جبکہ ترکی صرف نیٹو کے جوہری شراکتی نظام کا حصہ ہے اور سعودی عرب نے ’پُرامن مقاصد کے لیے‘ حال ہی میں امریکہ کے ساتھ سویلین جوہری پروگرام کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے اس معاملے پر ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط رکھی تھی۔
شام کے ایک فوجی اڈے پر حملہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان کشیدگی کی وجہ کیوں بن رہا ہے؟
آزاد خبر رساں ویب سائٹ سربستیت نے دعویٰ کیا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست تصادم ’بال بال ٹل گیا۔‘ رپورٹ میں تجزیہ کار چارلس لسٹر کے اس دعوے کا حوالہ دیا گیا کہ حملے سے صرف چند گھنٹے قبل ایک ترک فوجی وفد اس اڈے پر موجود تھا۔
لائیو, عمران خان کو فی الفور شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنا ہو گا: سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ’عمران خان کو فی الفور شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنا ہو گا۔‘ واضح رہے کہ گذشتہ روز (18 اگست کو) پاکستان کی سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کو دو روز کے اندر اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ایسا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جس میں عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ان کے ساتھ ہی ہوں گی۔
چکوال میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 9 سالہ آسٹریلوی شہری ہانیہ احمد کی ہلاکت: انکوائری رپورٹ میں کیا بتایا گیا ہے؟
انکوائری رپورٹ میں ملزم کانسٹیبل کے موقف کو، کہ انھوں نے ڈاکوؤں پر حقِ دفاع کے تحت فائرنگ کی، غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
پاکستان کے خلاف تباہ کن بولنگ کے بعد انگلینڈ کے بولرز کا گیند بانٹنے کا انوکھا منصوبہ: ’میں نے پہلی بار ایسا ہوتے دیکھا ہے‘
ٹنگ اور رابنسن 2006 میں اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان کے خلاف سٹیو ہارمیسن اور مونٹی پنیسر کے بعد انگلینڈ کے وہ پہلے بولرز ہیں جنھوں نے ایک ہی ٹیسٹ اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے میدان سے باہر آئے اور ایک گیند کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا۔
اسرائیل کا پہلی بار پانچ سالہ ہند رجب کی گاڑی پر فوجیوں کی فائرنگ کا اعتراف
اسرائیلی فوج نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے 2024 میں غزہ میں فلسطینی بچی ہند رجب کو لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں پانچ سالہ ہند سمیت اس کے چھ رشتہ دار ہلاک ہو گئے تھے۔
مطیع الرحمن: وہ پائلٹ جس نے راشد منہاس کا طیارہ ہائی جیک کیا
مطیع الرحمن نے سنہ 1971 کی جنگ کے دوران کراچی سے پاکستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اغوا کر کے انڈیا لے جانے کی کوشش کی مگر وہ اس کوشش میں ناکام رہے اور طیارہ انڈیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے زیرِ تربیت پائلٹ راشد منہاس کے ساتھ ہلاک ہو گئے۔
امریکی سفیر کے کشمیر کو ’انڈیا کا اہم حصہ‘ قرار دینے پر پاکستان کا احتجاج: ’ایک سفیر کے بیان کو پالیسی سمجھنے کی غلطی سے گریز کرنا چاہیے‘
پاکستان نے امریکی سفیر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، جس کی حتمی حیثیت کا تعین اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا باقی ہے۔
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر ’من و عن عمل‘ سے ’قانونی سُقم‘ اور ’سازش‘ تک: سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے کنفیوژن کا باعث کیوں بنا؟
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزرا کی جانب سے دیے گئے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ بظاہر حکومت اس نوعیت کے فیصلے کی توقع نہیں کر رہی تھی۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































