فرانسیسی صدر: بہت پریشان ہوں مگر ہم اپنا کام جاری رکھیں گے
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے اردگرد صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔
ان کے مطابق اب ہم ایسی صورتحال میں جو ہمارے بھی قابو میں نہیں ہے ہر شخص کو یہی مشورہ دیں گے وہ اس صورتحال میں محتاط رہیں۔
ان کے مطابق اس حملے باوجود فرانس افغانستان سے انخلا کے اپنے آپریشن کو جاری رکھے گا۔
اس وقت فرانس نے اپنے 115 شہریوں کو افغانستان سے نکالا ہے جبکہ دو ہزار افغان شہریوں کو بھی فرانس بیرون ملک لے جانے میں کامیاب ہوا ہے۔
فرانس کا آخری جہاں کل شام کو کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہو گا۔