BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, پی ٹی آئی کے سات مطالبات: ’یقین دہانیوں پر عمل ہوا تو لانگ مارچ منسوخ کریں گے‘ سہیل آفریدی
سنیچر کی رات حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے بعد فریقین میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ لانگ مارچ آج دوپہر لکی مروت سے شروع ہوجائے گا۔ درجہ بدرجہ کارکنوں کی شمولیت کے بعد وہ آٹھ اکتوبر کو خیرآباد پہنچیں گے۔ اس مقام پر مختلف اضلاع سے قافلے مارچ میں شامل ہوں گے، جہاں اگلے مرحلے کا لائحۂ عمل بتایا جائے گا۔
موزمبیق میں بسنے والے وہ پاکستانی جن میں سے بیشتر نے پاکستان شاید کبھی دیکھا تک نہیں
25 جون 1975 کو موزمبیق کی آزادی کے بعد یہ پاکستانی موزمبیقی شہریت حاصل کر سکتے تھے، لیکن آزاد موزمبیق نے لازمی فوجی خدمت کا قانون برقرار رکھا۔ پہلے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کی تعداد تقریباً پانچ ہزار بتائی جاتی تھی بعد میں یہ تعداد بڑھ گئی۔
اخبار میں لپٹے مزیدار سموسے اور پکوڑے کھانا ’مہنگا بھی پڑ سکتا ہے‘
اخبار میں لپٹے سموسے، پکوڑے یا دیگر کھانے کی اشیا استعمال کرنے سے ان کاغذوں پر لگی سیاہی میں موجود مضر کیمیکلز جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہیں، جبکہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔
امریکہ کے ممکنہ ’حملے کا خطرہ‘: کینیڈا اپنے ہمسایہ ملک سے جنگ کی تیاری کیوں کر رہا ہے؟
کینیڈا نے امریکہ کی جانب سے ممکنہ حملے کے انتہائی کم امکان کے باوجود دفاعی تیاری شروع کر دی ہے۔ کینیڈین فوج نے امریکی حملے کی صورت میں ممکنہ جنگ اور اپنے دفاع کے مختلف منظرناموں پر بھی غور کیا ہے۔ماہرین کے مطابق کینیڈا ہر ممکن صورتِ حال کے لیے تیار رہنا چاہتا ہے اور یہ تیاری اس بات کی علامت ہے کہ عالمی نظام کتنی تیزی سے اور ڈرامائی انداز میں تبدیل ہوا ہے۔
ریپ اور جنسی حملوں کے مجرم پادری ’کرس برین‘: وہ ’صرف زیر جامہ پہن کر خواتین عقیدت مندوں سے بوس و کنار اور جنسی لمس کا تقاضہ‘ کرتے
اِنر لندن کراؤن کورٹ نے 69 سالہ کرس برین کو اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ ریپ اور تین دیگر خواتین کے خلاف نازیبا حملوں کے چار الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔ جیوری کو بتایا گیا کہ کرشماتی اور سخت مزاج برین، جنھیں ان کے بہت سے پیروکار پیغمبر جیسا مقام دیتے تھے، اپنی جماعت کے افراد کو باقاعدگی سے بلا کر مطالبہ کرتے تھے کہ وہ انھیں ’بستر پر لٹائیں اور جنسی نوعیت پر مبنی مساج دیں۔‘
فیملی تھرلر ’دریشم 3‘ اجے دیوگن کی اب تک کی سب سے کامیاب اوپننگ دینے والی فلم: ’نہ گانے، نہ آئٹم نمبرز پھر بھی یہ ایک شاہکار ہے‘
آخر ایک عام سے خاندان کی اس غیرمعمولی کہانی میں ایسی کیا کشش ہے؟ لوگ بار بار اس سنسنی خیز معمے کی جانب کیوں کھنچے چلے آتے ہیں؟ اس سوال کا جواب صرف آنے والی 'درشیَم 3' میں ہی نہیں، بلکہ اس پوری کہانی میں پوشیدہ ہے جس کا آغاز تقریباً 13 برس قبل ملیالم سنیما سے ہوا تھا۔
الٹرا ساؤنڈ، دو بچوں کی تصاویر اور وائس نوٹ میں روتے بچے کی آواز: خاتون نے پارٹنر سے ان بچوں کے نام پر کروڑوں حاصل کیے جن کا وجود ہی نہیں
اس شخص نے اپنی سابق ساتھی کو دو سالوں میں تقریباً 30,000 پاؤنڈ کی ادائیگی کی یہ یقین رکھتے ہوئے کہ اس نے اپنے بچوں کو جنم دیا ہے۔
کیا مچھروں کو بھگانے والے کوائل کا دھواں درجنوں سگریٹ کے دھوئیں سے زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے؟
بہت سے لوگ سونے سے پہلے ایک کوائل جلا دیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس کے دھوئیں سے نہ صرف مچھر دور رہیں گے بلکہ بیماریوں سے بھی تحفظ ملے گا۔ تاہم ماہرین اس کے خطرناک اثرات سے خبردار کرتے ہیں اوران کے مطابق ایک کوائل کا دھواں درجنوں سگریٹ کے دھویں کے برابر ہے جو سانس اور گلے کی بیماری اور دمہ کے شدید اٹیک کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
’پاکستان سپاٹ فکسنگ‘ سے ’سینڈ پیپر گیٹ‘ تک: ٹیسٹ کرکٹ کے 10 بڑے سکینڈلز جنھوں نے کھیل کو ہلا کر رکھ دیا
امپائر ڈیرل ہیئر، جو خود بھی تنازعات سے ناواقف نہیں تھے، نے چوتھے دن دوپہر کے سیشن کے دوران گیند تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا شبہ ظاہر کیا گیا اور پاکستان نے چائے کے وقفے کے بعد کھیلنے سے انکار کر دیا۔ صورتحال افراتفری کا شکار ہو گئی۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































