القاعدہ کا افغانستان میں وجود نہیں ہے اور ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے: ترجمان طالبان

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’القاعدہ کا افغانستان میں وجود نہیں ہے اور ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘ دوسری جانب احمد مسعود نے پنجشیر میں نو ہزار جنگجو جمع کر لیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی تحریک مذاکرات پر راضی ہے لیکن ’آخری آدمی تک دفاع کے لیے تیار ہے۔‘

لائیو کوریج

  1. طالبان کا کابل پر قبضہ: بی بی سی اردو کی لائیو کوریج جاری

    صبح بخیر اور بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید۔

    آج صبح کی تازہ ترین صورتحال کچھ یوں ہے:

    • طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وہ ’نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک چھوڑے۔ عام معافی دے دی گئی ہے۔ کسی سے دشمنی مزید نہیں پالی جائے گی۔‘
    • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جانا ’ملک کی تاریخ کا سب سے برا فیصلہ‘ تھا۔
    • ٹرمپ کے نائب صدر مائیک پینس نے الزام لگایا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے طالبان کے ساتھ کیا گیا معاہدہ توڑا اور اسے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔
    • کابل ہوائی اڈے سے ملک سے باہر جانے والی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے اور جرمنی نے 125 افراد کو نکال لیا ہے۔

    گذشتہ ایک ہفتے میں کیا کیا ہوا؟ جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

    جرمنی
  2. ’افغان سوچتے ہیں کہ پاکستان طالبان کو چابی دے کر چلا رہا ہے لیکن یہ ایک غلط فہمی ہے‘