بریکنگ, خون ریزی روکنے کے لیے ملک چھوڑا، اپنے ساتھ پیسے نہیں لے کر گیا: اشرف غنی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اُنھوں نے ملک اس لیے چھوڑا تاکہ کابل میں خون ریزی نہ ہو۔
ساتھ ہی ساتھ اُنھوں نے صدارتی محل چھوڑتے ہوئے اپنے ساتھ کروڑوں ڈالر لے جانے کے الزام کی تردید بھی کی ہے۔
فیس بک پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اُنھوں نے کہا کہ ’اگر میں رکا رہتا تو کابل میں مزید خون ریزی ہوتی۔‘ اُنھوں نے کہا کہ اُنھوں نے حکومتی اہلکاروں کے مشورے پر افغانستان چھوڑا ہے۔
واضح رہے کہ اشرف غنی کابل پر طالبان کے قبضے سے عین قبل ملک چھوڑ کر جانے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
اُن کے قابلِ اعتماد ساتھی امراللہ صالح نے خود کو اُن کی جگہ پر نگران صدر قرار دے دیا ہے۔














