حوثیوں کا سعودی عرب پر یمن میں نئی فضائی کارروائیوں کا الزام، ٹرمپ کی الیکشن کے بعد ایندھن کی قیمت میں کمی کی پیشگوئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایران ’شدت سے‘ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا فوراً بعد ختم ہو جائے گی اور پھر ایندھن کی قیمتیں بھی تیزی سے کم ہو گی۔‘ ادھر حوثیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے تعز اور صعدہ کے علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔

خلاصہ

  • حوثیوں کا سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، منی فورسز کا پانچ ڈرون مار گرانے کا اعلان
  • آبنائے ہرمز میں حملے اور سعودی پائپ لائن کی بندش کے بعد توانائی کی عالمی سپلائی دباؤ کا شکار
  • محمد بن سلمان کی ٹرمپ سے حوثیوں کے خلاف فوجی مدد کی درخواست، امریکہ کا براہ راست مداخلت سے گریز
  • حوثیوں نے امریکہ سے یمن میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی ہے: صدر ٹرمپ
  • ہماری سعودی عرب کے ساتھ کوئی جنگ نہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • حوثیوں کا 200 سے زائد ساتھیوں کو رہا کروانے کا دعویٰ
  • یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں کے باعث کم از کم 76 ہزار افراد بے گھر: اقوامِ متحدہ

لائیو کوریج

  1. پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    پاکستان کی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزی کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

    پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 398 روپے چار پیسے ہو گئی ہے۔

    اس کے علاوہ پیٹرول کی قیمت میں تین روپے پانچ پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

  2. گذشتہ روز کی اہم خبریں

    • عینی شاہدین اور عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے بحیرۂ احمر کے سٹریٹجک بندرگاہی شہر مخا پر قبضہ کر لیا ہے۔ مخا پر قبضے کے بعد ایران کا حمایت یافتہ گروہ آبنائے باب المندب سے صرف 75 کلومیٹر دور رہ گیا ہے۔
    • عینی شاہدین اور عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے بحیرۂ احمر کے سٹریٹجک بندرگاہی شہر مخا پر قبضہ کر لیا ہے۔
    • مخا پر قبضے کے بعد ایران کا حمایت یافتہ گروہ آبنائے باب المندب سے صرف 75 کلومیٹر دور رہ گیا ہے۔
    • پاکستان کی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
    • بلوچستان حکومت نے ’غیر حاضری‘ پر 25 خواتین ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
    • آبنائے باب المندب کو لاحق خطرہ براہ راست عالمی تجارت کو متاثر کرے گا: یمنی صدارتی کونسل
    • یمن میں ’کھلی جنگ‘: علیحدگی پسند تنظیم کا حوثیوں کا مقابلہ کرنے اور آبنائے باب المندب کا تحفظ کرنے کا اعلان
    • یمن میں ’کھلی جنگ‘: علیحدگی پسند تنظیم کا حوثیوں کا مقابلہ کرنے اور آبنائے باب المندب کا تحفظ کرنے کا اعلان
  3. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔