حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 58 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 18 پیسے اضافہ کر دیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے 58 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 18 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 364 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔
