آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

اقوامِ متحدہ کی شام کی خاطر ’سیاست ایک طرف رکھنے‘ کی اپیل، ہلاکتیں 28 ہزار سے زیادہ

ترکی اور شام میں پیر کو آنے والے زلزلے میں اب تک 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اب تک شام میں صرف دو امدادی قافلے پہنچ پائے ہیں اور اس نے کہا ہے کہ شام کی مدد کرنے کے لیے سب فریقوں کو ’سیاست ایک طرف رکھنی‘ ہو گی۔

لائیو کوریج

بلال کریم مغل

  1. مشکل کی اس گھڑی میں برادر ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں: وزیر اعظم پاکستان

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں برادر ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

    ’ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔‘

  2. ’امریکہ امدادی سامان پہنچانے کے لیے تیار‘

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوون نے کہا ہے کہ امریکہ نے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر ’گہری تشویش‘ ظاہر کی ہے۔ ’امریکہ ہر قسم کی مدد اور امدادی سامان پہنچانے کے لیے تیار ہے۔‘

    امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے کو ہدایت دی ہے کہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ کیسے متاثرین کی مدد کی جاسکتی ہے۔

  3. قریبی ملکوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    شدید نوعیت کے اس زلزلے سے نہ صرف ترکی اور شام میں نقصان ہوا ہے بلکہ اس کے جھٹکے قریب ہی لبنان، غزہ اور قبرص میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

    زلزلے کے مقام سے قریب 450 کلو میٹر دور لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک طالبعلم نے بتایا کہ ’میں کچھ لکھ جا رہا تھا کہ اچانک پوری عمارت کانپ اُٹھی۔

    ’مجھے لگا کہ پھر کوئی دھماکہ ہوا ہے۔ میں کھڑکی کے قریب کھڑا تھا اور مجھے ڈر تھا کہ یہ ٹوٹ جائے گی۔ زلزلے کے چھٹکے چار سے پانچ منٹ تک جاری رہے اور یہ خوفناک منظر تھا۔‘

    غزہ کی پٹی میں بی بی سی کے پروڈیوسر رشدی ابو العوف کہتے ہیں کہ جس گھر میں وہ رہ رہے تھے وہ 45 سیکنڈز تک ہلتا رہا۔

  4. بریکنگ, ’ترکی میں زلزلے سے 76 ہلاک، 440 زخمی‘

    ترکی میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے اے ایف اے ڈی کا کہنا ہے کہ زلزلے میں 76 افراد ہلاک جبکہ 440 زخمی ہوئے ہیں۔

  5. شام میں زلزلے سے کم از کم 42 ہلاک: سرکاری میڈیا

    شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک میں زلزلے سے 42 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

    اس نے بتایا ہے کہ شمال مغربی شہر حلب میں متعدد عمارتوں کے گِرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

  6. زلزلے سے 10 ترک شہروں میں تباہی

    ترک وزیر داخلہ سليمان صويلو نے کہا ہے کہ زلزلے سے 10 شہروں میں تباہی ہوئی ہے جن میں غازی انتیپ، قہرمان مرعش، حطائے، عثمانیہ، آدیامان، مالاطیہ، شانلیعرفا، آدانا، دیار بکر اور کیلیس شامل ہیں۔

    مالاطیہ کے گورنر کے مطابق وہاں 23 افراد ہلاک، 42 زخمی اور 140 عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔

  7. ہم اس تباہی سے ایک ساتھ نکلیں گے: ترک صدر اردوغان

    ترک صدر طیب اردوغان نے زلزلے کے متاثرین کے لیے ہمدردی ظاہر کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ’امید ہے ہم اس تباہی سے ایک ساتھ جلد از جلد اور کم نقصان کے ساتھ نکل سکیں گے۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ دیگر یونٹ بھی الرٹ پر ہیں۔

  8. ترکی اور شام میں زلزلے سے کم از کم 90 افراد ہلاک

    ترکی اور شام کے حکام کے ابتدائی بیانات کے مطابق اب تک 90 ہلاکتیں ہوچکی ہیں مگر مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ترکی کے شہر مالاطیہ میں 23، شانلیعرفا میں 17، دیار بکر میں چھ اور عثمانیہ میں پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

    سرحد پار شام میں سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں تاحال 42 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

  9. ترکی میں زلزلے اور امدادی کارروائیوں پر بی بی سی اردو کا لائیو پیج

    • شام کی سرحد کے قریب واقع ترکی کے جنوب مشرقی علاقے غازی انتیپ میں 7.8 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے
    • زلزلے کے زوردار جھٹکوں سے کم از کم 10 ترک شہروں میں تباہی ہوئی ہے جبکہ انھیں دارالحکومت انقرہ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں محسوس کیا گیا
    • زلزلے سے کئی عمارتیں گِر کر تباہ ہوئی ہیں اور ملبے تلے پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں
  10. سویڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن نذرِآتش کرنے کا واقعہ، پاکستان اور ترکی کی شدید مذمت

  11. سویڈن میں قرآن نذرِ آتش کرنے کا واقعہ: ترکی اور پاکستان سمیت مسلم اکثریتی ممالک کا سخت ردعمل

  12. ترکی کے بحری جنگی جہازوں سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کتنی مضبوط ہو گی اور انڈیا کو اس سے کیا مسئلہ ہے؟

  13. زلزلہ آئے تو خود کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا کریں؟