شمال مغربی شام میں پہلا امدادی قافلہ پہنچنے والا ہے, ایلس ڈیویز، بی بی سی نیوز لائیو رپورٹر
ہماری نامہ نگار برائے مشرقِ وسطیٰ اینا فوسٹر ہمیں بتا رہی ہیں کہ شمالی شام میں باغیوں کے قبضے میں موجود علاقوں میں امداد پہنچانا کس قدر مشکل ثابت ہو رہا ہے۔
یہ علاقے زلزلے سے بھی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پر اب ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ اس علاقے میں پہنچنے کی کوشش کرنے والا پہلا امدادی قافلہ ترکی کی جنوبی سرحد کی جانب بڑھ رہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے امدادی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ چھ امدادی ٹرکس آج دن میں کسی وقت باب الحوا سرحدی ناکے سے شام میں داخل ہوں گے۔
اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ یہ قافلہ امداد کے منتظر لاکھوں لوگوں کے لیے ’لائف لائن‘ کی طرح ہو گا۔
واضح رہے کہ یہاں پر زلزلے سے قبل بھی حالات نہایت خراب تھے پر اب صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور کم از کم 1700 افراد مارے جا چکے ہیں۔