اقوام متحدہ افغانستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کیسے مدد کر رہا ہے؟
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانسان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پارٹنرز سے مل کر کام کر رہے ہیں۔
عالمی ادارے کے انسانی حقوق پر کام کرنے والے ادارے او سی ایچ اے نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نگرانی کے نظام سے ملک مں 512،242 افراد کو تلاش کیا گیا۔
13 لاکھ لوگوں تک پانی کی رسائی، صفائی کے ساتھ ساتھ صحت مند اشیا تک رسائی ممکن بنائی گئی
40 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی دی گئی، جس میں اس وائرس سے ہونے والے خطرات اور بچاؤ کے طریقوں سے متعلق بتایا گیا۔