’اٹلی میں کورونا وائرس گذشتہ سال دسمبر میں پھیلا‘
اٹلی کے نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ (آئی ایس ایس) کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں ہی کورونا وائرس شمالی اٹلی تک پھیل چکا تھا۔ تاہم اٹلی میں دو ماہ بعد اس وائرس کی باقاعدہ تشخیص ہوئی تھی۔
آئی ایس ایس کا کہنا ہے کہ اٹلی کے شہر میلان اور تورین میں جنوری میں اس وائرس کے نمونے استعمال شدہ پانی کے اندر سے ملے ہیں۔
انسٹیٹیوٹ نے اکتوبر 2019 سے لے کر فروری 2020 تک استعمال ہونے والے پانی کے نمونوں کا تجزیہ کیا ہے۔
انسٹیٹیوٹ کے واٹر کوالٹی کی ماہر جیوسپینا لا روزا کا کہنا ہے کہ اکتوبر اور نومبر 2019 میں حاصل کیے گئے نمونے نیگیٹو آئے، جس کا مطلب تھا کہ اس وقت تک وائرس نہیں پھیلا تھا۔