گذشتہ روز کی چند اہم خبریں
آج دن میں آگے بڑھنے سے قبل آئیے گذشتہ روز کی چند اہم خبروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں
- ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے جزیرہ لارک پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے ’چند‘ اہلکاروں اور علاقے مکینوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
- گذشتہ روز پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے استنبول میں ملاقات ہوئی۔ ترکی کی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز کہا کہ ’وینزویلا کے تیل کو امریکہ کے سٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر بھرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔‘ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وینزویلا کے تیل کو امریکی عوام کے لیے ایک ’تحفہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹجک تیل ذخائر کو دوبارہ بھرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
- ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس 31 اگست یعنی آج استنبول میں منعقد ہوگا۔

