کیا مندر پر حیرت انگیز رنگ و روغن غیر قانونی ہے؟

بندر
وقت اشاعت

ملائیشیا میں ہندوؤں کے ایک مندر کو نظر کو خیرہ کرنے والے رنگ و روغن سے سجایا گیا ہے اور اس کے 272 زینوں کو مختلف رنگوں میں ایک پیٹرن میں پینٹ کیا گیا ہے۔ یہ زینے باتو غار تک جاتے ہیں۔

دارالحکومت کولالمپور کے مضافات میں موجود یہ مقام جہاں ایک زیارت گاہ ہے وہیں یہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔

اس کی نئی سج دھج کو وسیع پیمانے پر انسٹا گرام اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ جگہ یہاں آنے والے سیاحوں میں بھی خاصی مقبول ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مندر کی انتظامیہ کمیٹی کو حکومت کی جانب سے پریشانی لاحق ہو سکتی ہے کیونکہ انھوں نے حکومت سے اس کی تزئین و آرائش کی اجازت حاصل نہیں کی ہے۔ یہ جگہ قدیم آثار کے تحفظ کے قوانین کے تحت محفوظ ہے۔

اس سے قبل کہ اسے پرانے طرز پر واپس لایا جائے آپ اس کی جدید تزئین و آرائش سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔

مندر کے زینے باتو غاروں تک جاتے ہیں
Presentational white space
طلائی مجسمہ
زینوں کے ساتھ سیلفی لیتی ہوئی ایک خاتون
باتو غار کو جانے والے زینے پر ایک شخص موبائل فون پر بات کر رہا ہے
ایک خاتون زینوں پر تصویر کھنچواتے ہوئے
سیاح رنگ برنگے زینوں پر
سیاح رنگ برنگے زینوں پر
دو خواتین سیلفی لیتی ہوئیں

.