کٹاس راج کا خشک تالاب

کٹاس
،تصویر کا کیپشنماضی میں نیلگوں پانی سے بھرا رہنے والا تالاب سوکھ کر کچھ ایسا منظر پیش کرنے لگا ہے
وقت اشاعت

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع ہندؤں کے مقدس مقام کٹاس راج مندر کے تالاب کا پانی ان دنوں تقریباً خشک ہوچکا ہے۔

چکوال کے علاقے چواسیدن شاہ میں واقع کٹاس راج کمپلیکس میں درجنوں مندروں کے آثار موجود ہیں۔

کٹاس

کٹاس راج کے مندروں کا ذکر مہا بھارت جو مسیح سے تین سو سال پہلے کی تصنیف ہے میں موجود ہے۔

کٹاس

براہموں کی روایت کے مطابق جب شیو دیوتا کی بیوی ستی مر گئی تو اسے اتنا دکھ ہوا کہ اس کی آنکھوں سے آنسوؤں کی ندی جاری ہو گئی اور ان سے دو متبرک تالاب معرض وجود میں آ گئے۔

کٹاس

ایک اجمیر کا پشکر اور دوسرا کٹک شیل۔ سنسکرت میں اس لفظ کا مطلب آنسوؤں کی لڑی ہے۔ یہی لفظ کثرت استعمال سے کٹاس بن گیا۔

کٹاس

ہندو مذہب کے ماننے والوں کے نزدیک اس تالاب کا پانی مقدس سمجھا جاتا ہے اور ہر سال انڈیا سمیت دنیا بھر سے یاتری یہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں۔

کٹاس

سنہ 2005 میں حکومت پنجاب نے ہندوؤں کے اس مقدس مقام کی بحالی کا فیصلہ کیا تھا۔

کٹاس

اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے کٹاس کے مندروں کی بحالی کا افتتاح کیا تھا۔ بحالی کا یہ کام سنہ فروری 2014 میں مکمل ہوا تھا۔

کٹاس

تصاویر بشکریہ: عمیر مسعود