BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
کشمیر کو ’انڈیا کا اہم حصہ‘ قرار دینے پر پاکستان برہم، امریکی ناظم الامور کی دفترِ خارجہ طلبی اور احتجاج
پاکستان نے امریکی سفیر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا اور کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا باقی ہے۔
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر ’من و عن عمل‘ سے ’قانونی سُقم‘ اور ’سازش‘ تک: سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے کنفیوژن کا باعث کیوں بنا؟
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزرا کی جانب سے دیے گئے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ بظاہر حکومت اس نوعیت کے فیصلے کی توقع نہیں کر رہی تھی۔
بنگلہ دیشی وزیرِاعظم کا انڈیا میں ہونے والے بِرکس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ: کیا یہ انڈیا کے لیے بڑا سفارتی دھچکا ہے؟
رواں سال فروری میں وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے فوراً بعد انڈیا نے طارق رحمان کو نئی دہلی آنے کی دعوت دی تھی، تاہم انھوں نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے ملائیشیا کا انتخاب کیا۔ بعد ازاں وہ چین بھی گئے، جسے بعض مبصرین نے بنگلہ دیش کی خارجہ ترجیحات میں تبدیلی کی علامت قرار دیا۔
لائیو, پاکستان میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ
پاکستان کی حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے 63 پیسے کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 97 پیسے کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
بھوت کی افواہ سے خالی ہونے والا سکول: کیا طالبات اجتماعی نفسیاتی کیفیت کا شکار ہوئیں؟
بھوت نظر آنے کی افواہ کے باعث امراوتی ضلع کے دور دراز علاقے میلہ گھاٹ کے ڈوما گاؤں میں واقع ایک قبائلی آشرم یعنی رہائشی سکول تقریباً ویران ہو گیا ہے۔ خوف و ہراس کے ماحول کے باعث بورڈنگ سکول کے 606 طلبہ و طالبات اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں، جن میں 263 لڑکے اور 343 لڑکیاں شامل ہیں۔
’بوائے فرینڈ کرائے پر دستیاب ہے‘: انڈیا میں جعلی ڈیٹنگ اشتہار نوجوان خواتین کے لیے نیا خطرہ
حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے خبردار کرتے ہوئے کہا: ’یہ سائبر مجرموں کی جانب سے بچھایا گیا ایک نیا ڈیٹنگ جال ہے، جو خاص طور پر نوجوان خواتین کو ہدف بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔‘
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف نظرثانی درخواست: منصفانہ ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں ہوئے، وفاقی حکومت
اسلام آباد کے چیف کمشنر کے توسط سے دائر کی گئی وفاقی حکومت کی نظر ثانی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں قیدیوں کی ہسپتال منتقلی سے متعلق جیل قوانین میں درج طریقۂ کار کو مد نظر نہیں رکھا جس کے باعث منصفانہ ٹرائل اور مقررہ قانونی طریقۂ کار کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔
ڈاکٹروں نے ایک شخص کے مثانے سے 3 کلو وزنی پتھری نکال لی
سری لنکا میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے مثانے سے 3.1 کلوگرام (6.8 پونڈ) وزنی پتھری نکال لی ہے، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی اب تک ریکارڈ پر موجود سب سے بڑی پتھری ہے۔
انڈیا میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام: پاکستانی ’ٹک ٹاکر‘ شہزاد بھٹی کون ہیں؟
انڈیا کی جانب سے ’شہزاد بھٹی نیٹ ورک‘ کے خلاف کارروائی اور آئی ایس آئی سے مبینہ روابط کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ شہزاد بھٹی ہیں کون اور انڈین حکام ان پر کیا الزام لگاتے آئے ہیں؟
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































