روس میں لگاتار چھٹے روز بھی سات ہزار سے کم نئے مریض
روس میں لگاتار چھٹے روز سات ہزار سے کم کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
ماسکو میں کورونا وائرس ہیڈکوارٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 6556 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 216 اموات بھی ہوئیں۔
اب تک ملک میں کل چھ لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 9536 اموات بھی ہوئی ہیں۔
ماسکو شہر اور ماسکو خطہ اب تک اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں گذشتہ روز بھی بالترتیب 611 اور 306 نئے مریض سامنے آئے تھے۔ اس کے بعد سینٹ پیٹرسبرا میں 262 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔
اب تک ملک میں 422931 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔