امریکہ: ایریزونا میں متاثرین کی ریکارڈ یومیہ تعداد، کاروبار کھولنے کا فیصلہ واپس

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ کی ریاست ایریزونا نے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیشِ نظر اچانک اپنے کاروبار کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
ریاست کے گورنر نے شراب خانوں، نائٹ کلبز، جمز، سنیما گھروں اور واٹر پارکس کی بندش کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس سے قبل فلوریڈا اور ٹیکساس نے بھی پابندیوں میں نرمی کے احکامات واپس لے لیے ہیں کیونکہ جنوب مشرقی سے لے کر جنوب مغربی ریاستوں تک پھلا ہوا سن بیلٹ خطہ اب امریکہ میں وبا کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
گورنر کے جاری کردہ احکامات جو کم از کم 27 جولائی تک نافذ رہیں گے، ان کے تحت ایریزونا میں 50 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہے۔
یہ پابندیاں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 3858 متاثرین سامنے آنے پر لگائی گئی۔




















