پلازما تھیراپی کیا ہے اور پاکستان میں اس طریقے سے کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیسے ہو رہا ہے؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
حیدر آباد کے ایک عمر رسیدہ شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان کی حالت مسلسل خراب ہو رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے انھیں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا تاکہ وہ باآسانی سانس لے سکیں۔
اس دوران ان کی ڈاکٹر بیٹی نے ہسپتال کے حکام سے گزارش کی کہ ان کے والد کا علاج ’پلازما تھیراپی' کے ذریعے کیا جائے۔ ڈاکٹروں نے ان کی درخواست قبول کر لی اور اب وہ پاکستان میں کووڈ 19 کے پہلے ایسے مریض بن گئے ہیں جن کے علاج کے لیے پلازما تھیراپی کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔
حیدرآباد کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا وائرس سے متعلق فوکل پرسن ڈاکٹر آفتاب نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 53 سالہ اس مریض کو ایسے شخص کے خون کا پلازما منتقل کیا گیا ہے جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکا ہے۔
اس حوالے سے ہماری نامہ نگار فرحت جاوید کی تفصیلی رپورٹ یہاں پڑھیے۔

















