پشاور کے دو علاقوں میں ’سمارٹ لاک ڈاؤن‘ حتم

،تصویر کا ذریعہTwitter/@DCPeshawar
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ’کورونا وائرس کے متاثرین میں واضح کمی‘ کے پیشِ نظر دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔ دو علاقوں سے یکم جولائی سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق یونین کونسل آسیہ اور شینواری ٹاؤن میں کل تین بجے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کیا جا رہا ہے۔
’سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آئیں ہیں۔ عوام حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘
گذشتہ روز اشرفیہ کالونی، یونیورسٹی ٹاؤن چنار روڈ، دانش آباد اور سیکٹر ای ٹو فیز ون حیات آباد سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کیا گیا تھا۔















