جنوبی کوریا میں کورونا کے 48 نئے مریضوں کی تصدیق
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 48 نئے متاثرین کی اطلاع ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے خلاف کامیابی حاصل کرلی گئی تھی لیکن اب صحت کے حکام وبا کی اس نئی لہر پر قابو پانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔
کوریا میں امراض پر قابو پانے اور روک تھام کے مراکز کے اتوار کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق متاثرین کی کل تعداد12421 ہے جبکہ اب تک 280 اموات ہوئی ہیں۔
نئے متاثرین میں سے 24 سیول میٹروپولیٹن کے گنجان آباد آبادی والے علاقے سے سامنے آئے ہیں، جو مئی کے آخر سے ملک میں وبا کا مرکز رہا ہے۔
وسطی شہر ڈیجیون سے دیگر دس مریضوں کی اطلاع ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی سرگرمیوں میں اضافے اور معاشرتی فاصلوں کا خیال نہ رکھنے کے سبب یہ وائرس زیادہ وسیع پیمانے پر پھیلنا شروع ہو رہا ہے۔