صوبہ پنجاب میں اب تک 983 ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں اب تک صحت کے شعبے سے منسلک 4608 مشتبہ ہیلتھ ورکرز کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
اب تک پنجاب میں 983 ہیلتھ کیئر ورکرز میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا وائرس مثبت ہونے کی شرح 21 فیصد ہے۔