آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

عمران خان: ہم امریکہ سے ایسے تعلقات چاہتے ہیں جیسے اس کے انڈیا سے ہیں

پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان ایک تاریخی دو راہے پر ہے۔ 'ہماری دعا ہے کہ یہ 40 سال بعد امن کی راہ پر چلا جائے اور اگر طالبان تمام دھڑوں کو ساتھ لے کر حکومت بنائیں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔'

لائیو کوریج

  1. ’احمد مسعود اور امراللہ صالح افغانستان میں ہی ہیں‘

    تاجکستان میں افغانستان کی سابق حکومت کے سفیر نے کہا ہے کہ قومی مزاحمتی فرنٹ کے رہنما احمد مسعود اور سابق نائب صدر امر اللہ صالح ملک سے فرار نہیں ہوئے اور ان کی افواج اب بھی طالبان سے لڑ رہی ہیں۔

    دوشنبے میں سابق افغان سفیر ظاہر اغبار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ امر اللہ صالح کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ عام رابطوں میں نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’فرار مزاحمتی فورسز کی لغت کا حصہ نہیں ہے۔ اگر احمد مسعود اور امراللہ صالح نے فرار ہونا ہوتا تو وہ پہلے دن ہی فرار ہو جاتے۔‘

    یاد رہے کے طالبان نے گذشتہ دنوں پنجسیر کو مکمل طور پر فتح کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم مزاحمتی افواج نے شکست تسلیم نہیں کی۔

  2. طالبان کے عورتوں سے رویے پر اقوام متحدہ کی تشویش

    کابل میں اقوام متحدہ کی ایک اہلکار نے کہا ہے افغان عورتوں کے حقوق اور احترام کے حوالے سے طالبان اپنے وعدوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

    افغانستان میں اقوام متحدہ کے خواتین کے لیے ذیلی ادارے یو این ویمین کی ترجمان ایلیسن ڈیویڈین کا کہنا ہے کہ طالبان نے اپنے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ اسلام کے مطابق عورتوں کے حقوق کا احترام کریں گے۔

    نیویارک میں صحافیوں سے ایک ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی مثالیں یہ ہیں کہ عورتوں کو محرم کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے اور کچھ ایسے صوبے ہیں جہاں عورتیں کام پر نہیں جا سکیں۔

    یاد رہے کہ منگل کو طالبان نے اپنی عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس میں ایک بھی عورت شامل نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ طالبان بتائیں کہ ان کی حکومت سب طالبان کے لیے ہے۔

  3. بریکنگ, 200 مزید امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکلنے کی اجازت

    ایک امریکی افسر نے کہا ہے کہ امریکہ کے انخلا پروگرام کے ختم ہونے کے بعد بھی افغانستان میں موجود امریکی شہریوں میں سے 200 کو چارٹر طیارے سے اپنے ملک لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    امریکی افسر نے یہ بات خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان پر امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خالد زاد نے دباو ڈالا تھا۔

    امریکی انخلا کے پروگرام کے ختم ہونے کے بعد اس چارٹر طیارے کی پرواز آج جمعرات کو متوقع تھی۔ حکام نے یہ تصدیق نہیں کی کہ کیا یہ وہی امریکی اور دیگر ممالک کے شہری ہیں جو مزار شریف میں پھنسے ہوئے تھے اور ان کے پرائیویٹ چارٹرز کو اڑنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

  4. افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج

    صبح بخیر اور بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔

    افغانستان پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے ہماری کوریج جاری ہے اور یہاں آپ کو اس اہم خبر سے جڑی تازہ ترین معلومات، خبریں اور تجزیے ملیں گے۔

    اب تک کی تازہ ترین صورتحال کچھ یوں ہے:

    • حکومت کی جانب سے ملک میں مظاہروں پر پابندی، پیشگی اجازت لازمی قرار۔
    • طالبان مخالف قوتوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کنئی حکومت کو تسلیم نہ کریں۔
    • آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اگر طالبان کی حکومت نے خواتین کو اس کھیل سے دور رکھا تو وہ افغانستان کے ساتھ ایک طے شدہ ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔
    • امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ افغان طالبان سے رابطے کریں گے مگر افغانستان میں ان کی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔
    • چین اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک و عالمی تنظیمیں افغانستان کے عوام کے لیے خوراک اور ادویات سمیت دیگر امداد بھیج رہے ہیں۔

    گذشتہ چند روز میں کیا، کیا ہوا؟ جاننے کے لیے کلک کیجیے۔

  5. وہ پاکستانی مدرسہ جس کے طلبہ طالبان کابینہ میں بھی شامل رہے

  6. کیا 111 سالہ بڑھیا کی کہانی نے بابر کو ہندوستان کی فتح کا خواب دکھایا؟

  7. قندھار ہائی جیکنگ: انڈین ایئرلائنز کی پرواز 814 قندھار کیسے پہنچی اور پھر کیا ہوا

  8. ’افغان سوچتے ہیں کہ پاکستان طالبان کو چابی دے کر چلا رہا ہے لیکن یہ ایک غلط فہمی ہے‘