مارشل آرٹس چیمپیئن جو نوعمری میں نابینا ہو گئیں
مارشل آرٹس چیمپیئن جو نوعمری میں نابینا ہو گئیں
وقت اشاعت
رکایات تائیوو سلیمان نے رواں برس ہی مارشل آرٹ 'سامبو' کھیلنا شروع کیا تھا مگر نائجیریا کی اس خاتون کھلاڑی نے ابھی سے اس کھیل کی تاریخ میں اپنا نام رقم کر لیا ہے۔ اس کھیل کا آغاز 1920 کی دہائی میں سوویت یونین کی ریڈ آرمی نے کیا تھا۔ رقیات ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی نابینا خاتون سامبو کھلاڑی ہیں۔ رواں برس آرمینیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں نابینا خواتین کے لیے ایک نیا زمرہ شامل کیا گیا تھا جبکہ انھوں نے نومبر میں ازبکستان میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں بھی شرکت کی۔



