ترکی اور شام میں زلزلہ، تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟
پیر کو ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کو اب پانچ روز گزر چکے ہیں۔ اس وقت صورتحال کچھ یوں ہے
- اموات کی تعداد اب 22 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔
- ترک صدر رجب طیب اردوغان اور شام کے صدر بشار الاسد دونوں نے ہی آج تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے
- اردوغان نے تسلیم کیا ہے کہ زلزلے پر حکومت کا ردِ عمل اتنا تیز نہیں رہا جتنا کہ اُنھیں امید تھی
- زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کا ایک اور قافلہ شام پہنچ گیا ہے مگر امدادی کارکنان کو امداد پہنچنے کی رفتار پر سخت تحفظات ہیں
- شام میں شہری دفاع کی تنظیم وائٹ ہیلمٹس کا کہنا ہے کہ صورتحال ’انتہائی تباہ کن‘ ہے
- دونوں ہی ممالک میں امدادی کارکنان لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں
- مگر زلزلے کے پانچ دن بعد بھی کچھ معجزاتی ریسکیو کیے گئے ہیں جن میں ترکی کا جنوبی صوبہ حطائے بھی ہے جہاں پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے چھ افراد کو نکالا گیا ہے
- برطانیہ میں ڈزاسٹرز ایمرجنسی کمیٹی کی ترک شام زلزلہ اپیل نے کہا ہے کہ اس نے پہلے دن تین کروڑ 29 لاکھ پاؤنڈ جمع کیے ہیں جن میں برطانوی حکومت کے دیے گئے 50 لاکھ پاؤنڈ بھی شامل ہیں



















