جاپان: ٹوکیو میں 239 نئے متاثرین کی تصدیق، شہر میں کورونا وائرس ہائی الرٹ جاری

،تصویر کا ذریعہReuters
جاپانی میڈیا کے مطابق، ٹوکیو کے عہدیداروں نے اتوار کے روز کورونا وائرس کے 239 نئے متاثرین کی تصدیق کی۔ حکومت کی جانب سے ہنگامی حالت ختم کرنے کے بعد دارالحکومت متاثرین کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔
شہر میں چھٹے دن نئے متاثرین کی کل تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اگرچہ دوسرے ممالک میں دسیوں ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کے مقابلے میں جاپان، کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے کافی حد تک بچا ہوا ہے لیکن ٹوکیو نے نئے متاثرین کے بعد کورونا وائرس الرٹ کو اعلی سطح تک کر دیا ہے۔


















