جنوبی افریقہ کے چوتھے وزیر میں کورونا کی تشخیص

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جنوبی افریقہ کے وزیر تجارت ابراہیم پٹیل میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ افریقہ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک، جنوبی افریقہ میں چوتھے وزیر میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔
کابینہ کی ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ 58 سالہ ابراہیم پٹیل کو ان کے ٹیسٹ کے نتائج سنیچر کو موصول ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’وزیر ابراہیم پٹیل نے خود ساختہ قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ وہ گھر سے کام کریں گے۔‘
’وزیر کے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی آئسولیشن میں رہنے کا کہا گیا ہے۔‘
افریقہ میں چار وزیروں اور متعدد رکن پارلیمان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرین کے اعتبار سے جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر سب سے متاثرہ ملک ہے۔

















