آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

میں کبھی یہ ملک چھوڑ کر باہر نہیں جاؤں گا، جیل جانے کو تیار ہوں: عمران خان

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو سوشل میڈیا پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی صورت میں ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائیں گے اور نہ وہ یہ سب کسی ڈیل کے لیے کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ’مائنس ون کی بات ہوتی ہے‘ مگر وہ ’جیل جانے کو تیار ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘

لائیو کوریج

  1. عمران خان کو اٹک جیل میں کیا سہولیات میسر ہوں گی؟

  2. تحریکِ انصاف کے کپتان کا سیاسی کریئر ’تضادات کا مجموعہ‘ رہا

  3. ’صرف 29 دنوں کا ہی تو فرق ہے،‘ سیشنز عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کا احوال

  4. توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا: آج جوڈیشل کمپلیکس میں کیا ہوا؟

  5. ’آج ایک اور سابق وزیراعظم جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا، ہم دائروں میں سفر کرتے رہیں گے‘

  6. توشہ خان کیس کی سماعت: ’عمران خان کو کہا تھا وکیل آپ کے ساتھ مخلص نہیں‘

  7. اب اہم الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں، ملک میں سیاسی مفاہمت کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو کا موجودہ قومی اسمبلی سے آخری خطاب

  8. عمران خان کے ساتھ ’ہارڈ ٹاک‘: ’اس وقت پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے‘

  9. عمران خان: ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے، فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ہی مجھے سزا دلوانا ہے

  10. نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن کا عندیہ، کیا انتخابات تاخیر کا شکار ہو جائیں گے؟

  11. حساس عہدوں پر کام کرنے والے فوجی افسران پر ریٹائرمنٹ کے بعد پانچ سال سیاست میں حصہ لینے پر پابندی: آرمی ایکٹ میں ترامیم کا کیا مقصد ہو سکتا ہے؟

  12. ’جو امریکہ کو امریکیوں سے زیادہ جانتا تھا وہ وسیم اکرم پلس کو نہ جان سکا‘: عثمان بزدار تحریک انصاف سے مائنس

  13. پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: کیا حکومت کے ’کاؤنٹ ڈاون‘ کے وقت ایسے فیصلے ووٹ بینک کو متاثر کر سکتے ہیں؟

  14. عاصمہ شیرازی کا کالم: دودھ، بلی اور جمہوریت!!!

  15. عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی, شہزاد ملک، بی بی سی اردو، اسلام آباد

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

    عمران خان کی درخواست کے متن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے نہیں روکا۔ حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہو جائے گی۔

    درخواست کے مطابق ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیلیں غیر موثر ہو جائیں گی۔ ہائیکورٹ کو حکم امتناع پر منظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ میں مقدمے کی کارروائی پر تحفظات کے حوالے سے درحواست دائر کی تھی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے مقدمہ واپس ٹرایل کورٹ میں بھیج دیا یتھا۔

    عمران خان نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل سماعت کے لیے منظور کی جانے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکا جائے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے اپیل پر فوری سماعت کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔

    توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف چئیرمین پی ٹی آئی کی آج دائر ہونے والی درخواست پر نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔

  16. پاکستان میں نگراں حکومت کا تصور کب آیا اور اب اسے ’بااختیار‘ بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

  17. وائلنٹ ایکسٹریمزم بل 2023: انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق قوانین کی موجودگی میں نئے بل کا مقصد کیا تھا؟

  18. ’نہیں چاہتے فوج شہریوں پر بندوق اٹھائے، فوج کو غیر آئینی اقدام سے روکیں گے‘: چیف جسٹس

  19. راجہ ریاض بھی نہ ہوتا تو آپ کیا کر لیتے؟ وسعت اللہ خان کا کالم

  20. چین کے نائب وزیر اعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے