ندال حسن کی سزائے موت پر عملدرآمد فائرنگ سکواڈ کے ذریعے ہو گا

،ویڈیو کیپشنندال حسن نے 2009 میں فورٹ ہڈ میں 13 نہتے فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک اور 32 کو زخمی کر دیا تھا
ندال حسن کی سزائے موت پر عملدرآمد فائرنگ سکواڈ کے ذریعے ہو گا
وقت اشاعت

امریکی محکمۂ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی فوج کے ایک سابق میجر کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دے گا۔ یہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے اس نوعیت کی پہلی فوجی سزائے موت ہوگی۔ امریکی فوج کے ماہرِ نفسیات ندال حسن نے 2009 میں فورٹ ہڈ میں 13 نہتے فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک اور 32 کو زخمی کر دیا تھا۔ امریکی فوج کے مطابق، ان کی سزا پر عملدرآمد تین دسمبر 2026 کو ہو گا۔