وزیراعظم نتن یاہو کے استعفے تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین

اس وقت کچھ مظاہرین اسرائیلی پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو استعفیٰ نہیں دیتے وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی تک کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی۔

لائیو کوریج

  1. غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں کو دنیا کیسے روک سکتی ہے؟

  2. تقریروں تک محدود اور عملی اقدامات سے خالی: ریاض میں ہونے والے عرب اور مسلم رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے کیا حاصل ہوا؟

  3. اسرائیل کا حماس کے سربراہ کے گھر پر لڑاکا طیاروں سے حملے کا دعویٰ: اسماعیل ہنیہ کون ہیں؟

  4. اسرائیلی فوج حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی لاشوں کی تلاش میں شکاری پرندوں کا کیسے استعمال کر رہی ہے؟

  5. غزہ کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف اور جنگ بندی کا امکان کم کیوں ہے؟

  6. ’ہسپتال کے صحن میں بنائی گئی اجتماعی قبر میں 179 فلسطینیوں کو دفنا دیا گیا،‘ ڈائریکٹر الشفا ہسپتال

  7. غزہ اسرائیل جنگ: فلسطین کی حمایت کے لیے سوشل میڈیا پر تربوز کا استعمال کیوں کیا جا رہا ہے؟

  8. لبنان، اسرائیل سرحد پر کشیدگی: حزب اللہ، اسرائیل تصادم کی صورت میں کیا ہو گا؟

  9. حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے شہریوں کی رہائی کے عوض ’ڈیل‘ ہو سکتی ہے: اسرائیلی وزیراعظم

  10. حماس کو اپنے 50 ہزار ملازمین اور اپنے خرچ کے لیے فنڈز کہاں سے ملتے ہیں؟

  11. اسلامی تعاون تنظیم کے تاریخی اجلاس میں اسرائیل کیخلاف کسی عملی اقدام پر اتفاق کیوں نہیں ہو سکا؟

  12. ’اس تصویر میں زیادہ تر بچے اب زندہ نہیں ہیں‘: غزہ پر حملوں میں ایک ہی خاندان کے بہت سے لوگ کیوں مارے جا رہے ہیں؟

  13. جب اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے روسی لڑاکا طیارہ مگ-21 چرایا

  14. پیدائش کے فوراً بعد سمگل کیے جانے والے بچے نے 40 برس بعد اپنی ماں کو کیسے ڈھونڈ نکالا؟

  15. ’جب یروشلم کی مسجد الاقصیٰ کی حفاظت پگڑی والے ہندوستانی فوجی کر رہے تھے‘: اسرائیل میں مدفون پاکستانی اور انڈین فوجیوں کی داستان

  16. غزہ جنگ: اسرائیل اپنی زمینی کارروائی میں ’سرنگوں کی جنگ کی ماہر‘ حماس کے خلاف جنگی اہداف حاصل کرنے کے کتنا قریب ہے؟

  17. عام شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے: پوپ فرانسس

  18. ’میں اسرائیلی انٹیلیجنس سے بات کر رہا ہوں، ہمیں بمباری کا حکم ہے‘: غزہ کے ڈاکٹر اور انٹیلیجنس اہلکار کے رابطوں کی کہانی

  19. ’ہر دس منٹ میں ایک بچہ ہلاک۔۔۔‘ اسرائیل غزہ جنگ اعداد و شمار کے حوالے سے کتنی ہولناک ہے؟

  20. وزیراعظم نتن یاہو کے استعفے تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین, پال ایڈمز، نامہ نگار برائے سفارتی امور

    protest

    اس وقت کچھ مظاہرین اسرائیلی پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو استعفیٰ نہیں دیتے وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

    یہ مظاہرین سات اکتوبر کو حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ جب تک جنگ جاری ہے اس وقت تک احتساب کی بات نہیں چھیڑا جائے گا۔

    Parliament

    اسرائیلی پارلیمنٹ کے باہر ان مظاہرین میں سے ایک موئز انون ہیں جنھوں نے حماس کے 7 اکتوبر والے حملے میں اپنے والدین کھو دیے ہیں۔

    ایک ماہ غم منانے کے بعد اب وہ اپنے حق کے لیے سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غم سے نڈھال ہیں مگر انھیں شدید غصہ بھی ہے۔

    Isareli parliament

    ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے میرے والدین کو دغا دیا ہے۔ حکومت نے 1400 لوگوں سے بے وفائی کی ہے اور اس نے یرغمال بنائے جانے والے 240 لوگوں سے بے وفائی کی ہے۔

    ان کی 76 برس کی ماں نتن یاہو کی سخت ناقدین میں سے تھیں۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہلاک کر دی گئیں جب وہ سات اکتوبر کو ایک اور مقام پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف احتجاج کے لیے جا رہی تھیں۔

    موہز کا کہنا ہے کہ ’اب میں اپنی ماں کی جگہ پر یہاں پرموجود ہوں اور میں بھی نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘

    موہز سمیت پارلیمنٹ کے باہر سراپا احتجاج ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ نتن یاہو کے استعفے تک اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔