بریکنگ, امریکہ میں کورونا وائرس کا ایک اور ریکارڈ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر دباؤ کے سامنے ہار مانتے ہوئے عوام کے سامنے آتے ہوئے سنیچر کو ماسک پہن لیا۔ ان کے ڈیموکریٹک مخالف جو بائڈن نے ان پر ماسک نہ پہننے پر تنقد کی تھی۔ اور صدر پر اس مسئلہ پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے بجائے انھوں نے چار ماہ ضائع کیے‘۔
امریکہ کی دیگر صورتحال
- امریکہ میں کووڈ 19 کے 66528 نئے کیسز سامنے آئے جو کہ ایک روز میں متاثرین کی تعداد کا نیا ریکارڈ ہے۔
- ریاست لوزیانہ میں کیسز اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ اب چار دیورای کے اندر بھی لوگوں سے ماسک پہننے کو کہا جا رہا ہے ۔ گورنر جان بیل ایڈورڈ نے بارز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
- فلوریڈا میں والٹ ڈزنی ورلڈ کو کھول دیا گیا ہے اگرچہ وہاں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
- جیزز کرائسٹ چرچ کے پادریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عوام میں جاتے ہوئے ماسک پہنیں۔
- جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 32 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد اس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔