سعودی عرب میں کرفیو اٹھانے اور معیشت بحال کرنے کی تیاری

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ اتوار سے ملک میں نافذ کرفیو ختم کر کے معیشت کو بحال کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود کیا جا رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے اقدامات مقامی وقت کے مطابق 6:00 بجے سے اٹھا لیے جائیں گے اور مساجد اور کاروباروں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
سعودی حکومت کے مطابق بین الاقوامی پروازیں اور ملک میں داخلے پر پابندی کے ساتھ ساتھ 50 سے زاید افراد کے اتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔
ابھی تک سعودی حکام نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ ہر سال ملک میں آنے والے 20 لاکھ حاجیوں کو بھی آنے کی اجازت دے جائے یا نہیں۔
سعودی عرب بھی اب کورونا وائرس کے کیسز مںی اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 3941 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ اب تک وہاں مجموعی مصدقہ متاثرین کی تعداد 154233 ہے۔
سنیچر تک وہاں اس وبا سے 1230 اموات ہو چکی ہیں۔
















