ہماری نظریں فائنل پر جمی ہیں، چاہے حریف انڈیا ہو یا انگلینڈ: بابر

سڈنی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پاکستان نے 153 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔

لائیو کوریج

  1. ولیمسن کے خلاف بابر اعظم کا ریویو، پاکستان کی ایل بی ڈبلیو کی اپیل

    مگر امپائر کا فیصلہ برقرار

  2. وسیم کا اوور: ولیمسن اور نیوزی لینڈ کا پہلا چھکا

    کپتان ولیمسن کی پہلی باؤنڈری چھکے کی شکل میں ان کی اننگز کی انتیسویں گیند پر لگی۔

  3. 11 اوورز کے بعد سکور 73/3

    کیوی

    شاداب کے اوور میں 14 رنز ملے۔

  4. مچل کا ایک اور چوکا، قدموں کا استعمال کر کے سیدھی شاٹ

  5. شاداب کا اوور: مچل کو ایج پر چار رنز ملے

  6. 10 اوورز کے بعد نیوزی لینڈ کا سکور 59/3

    کین ولیمسن نے 24 گیندوں پر 23 رنز بنائے ہیں۔

  7. نو اوورز کے بعد نیوزی لینڈ کا سکور 52/3

  8. گلین فلپس نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ

    نواز

    گلین فلپس نے اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔

    ڈیرل مچل کی کریز پر آمد۔۔۔

  9. ساتویں اوور میں چھ رنز، نیوزی لینڈ کا سکور 44/2

    ولیمسن
  10. شاداب کا اوور: فلپس کا پہلا چوکا

  11. پاور پلے کا اختتام: نیوزی لینڈ کا سکور 38/2

    گلین فلپس کی کریز پر آمد۔۔۔

  12. شاداب کی ڈائریکٹ تھرو، کانوائے رن آؤٹ

    کانوائے نے 20 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

    ڈیون کانوائے نے اس ٹورنامنٹ میں 92 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز آسٹریلیا کے خلاف اسی سڈنی گراؤنڈ میں کھیلی تھی۔ اس سے قبل انھوں نے سہ فریقی سیریز میں بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دو نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

    شاداب
  13. حارث رؤف کا اوور: کانوائے کی جارحانہ کوور ڈرائیو، چار رنز

  14. نیوزی لینڈ کا پانچ اوورز کے بعد سکور 30/1

  15. وسیم کے اوور میں سات رنز

  16. محمد وسیم جونیئر پانچواں اوور کرا رہے ہیں

    پہلی گیند پر کونوائے کا سنگل۔۔۔

  17. چار اوورز کے بعد نیوزی لینڈ کا سکور 23/1

    ولیمسن
  18. حارث رؤف کا یارکر مگر ولیمسن نے سٹمپس کا دفاع کیا

  19. حارث رؤف اٹیک میں: ولیمسن کے آن ڈرائیو پر دو رنز

  20. شاہین کے اوور میں پانچ رنز، نیوزی لینڈ کا سکور 19/1

    نیوزی لینڈ

    تین اوورز میں پاکستان نے اب تک اپنی بولنگ سے نیوزی لینڈ پر دباؤ ڈالا ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ کپتان ولیمسن اور کونوائے اب کاؤنٹر اٹیک کی طرف جائیں گے۔