پاکستان اور انگلینڈ کا سیمی فائنل: کب کیا ہوا

کارڈف کے میدان پر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. پاکستان 1-141, اظہر علی 63، بابر اعظم 13

    پاکستان کی پراعتماد بیٹنگ جاری ہے اور انگلینڈ کے ہاتھ سے میچ نکل رہا ہے۔ پاکستان کو جیتنے کے لیے 68 رنز درکار۔

  2. پاکستان 1-138, اظہر علی 61، بابر اعظم 11

    عادل راشد کا پانچواں اوور اچھا نہیں رہا۔ اس اوور میں بابر نے ایک چھکا مارا۔ راشد نے کُل 10 رنز دیے۔

    عادل راشد نے پانچ اوورز میں 28 رنز دیے ہیں اور فخر کی قیمتی وکٹ حاصل کی ہے۔

    cricket
  3. بابر اعظم کی شاندار شاٹ

    بابر اعظم نے آتے ہی عادل راشد کی گیند پر سیدھا چھکا مارا ہے۔

  4. پاکستان 1-128, اظہر علی 59، بابر اعظم 3

    اظہر علی کی عمدہ بیٹنگ جاری ہے اور وہ پراعتماد طریقے سے سٹروک کھیل رہے ہیں۔

  5. پاکستان 1-121, اظہر علی 55، بابر اعظم 1

    22 ویں اوور کے اختتام پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری ہے۔ فخر 58 رنز بنا کر سٹمپ پوئے۔

  6. فخر کی جگہ بابر اعظم کریز پر

    فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کرنے آئے ہیں۔

  7. بریکنگ, فخر زمان آؤٹ

    پاکستان کو 118 پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب فخر عادل کی گیند پر سٹمپ ہو گئے۔ فخر نے 58 گیندوں میں 57 رنز سکور کیے۔

  8. پاکستان 0-118, اظہر علی 52، فخر زمان 56

    21 ویں اوور میں انگلینڈ نے فخر کے خلاف کیچ کی اپیل لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا۔ انگلینڈ نے ریویو مانگا اور تھرڈ امپائر نے بھی ناٹ آؤٹ دیا۔

  9. بریکنگ, اظہر علی کی نصف سنچری

    اظہر علی

    اظہر علی نے 68 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی ہے۔

  10. سٹمپنگ کی اپیل

    انگلینڈ نے سٹمپنگ کی اپیل کی جو امپائر نہ تھرڈ امپائر کے پاس بھیجی۔ تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ کا فیصلہ دیا۔

  11. پاکستان 0-108, اظہر علی 45، فخر زمان 55

    فخر

    وڈ کے چھٹے اوور میں پاکستان صرف تین رنز سکور کر سکا۔

  12. پلنکٹ کی جگہ وڈ

    انگلینڈ وڈ کو دوبارہ بولنگ کے لیے لے آیا ہے۔ وڈ اس سے قبل پانچ اوور کرا چکے ہیں جس میں انھوں نے 21 رنز دیے۔

  13. پاکستان 0-105, اظہر علی 42، فخر زمان 55

    پاکستان نے 19 ویں اوور میں چھ رنز بنائے۔

  14. بریکنگ, پاکستان کی سنچری

    پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 17.2 اوورز میں 100 رنز سکور کر لیے ہیں۔

  15. پاکستان 0-99, اظہر علی 41، فخر زمان 50

    عادل رشید کے دوسرے اوور میں پاکستان نے چار رنز بنائے۔ اس اوور میں فخر نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

  16. بریکنگ, فخر زمان کی نصف سنچری

    cricket

    فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 گیندوں میں ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کی ہے۔

    یہ ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔

  17. پاکستان 0-95, اظہر علی 39، فخر زمان 48

    پاکستان کے دونوں اوپنرز عمدہ بیٹنگ کر رہے ہیں اور کھل کر شاٹس مار رہے ہیں۔

  18. پاکستان 0-88, اظہر علی 37، فخر زمان 43

    عادل رشید کے ہہلے اوور میں سات رنز پڑے۔

  19. بریکنگ, سٹوکس کی جگہ عادل رشید

    سٹوکس کو ہٹا کر عادل رشید کو بولنگ کے لیے لایا گیا ہے۔ سٹوکس نے دو اوورز کرائے اور 19 رنز دیے۔

  20. پاکستان 0-81, اظہر علی 36، فخر زمان 37

    14 ویں اوور میں پاکستان صرف تین رنز سکور کر سکا۔