تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 74 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے کم از کم 74 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

لائیو کوریج

عماد خالق, حسن بلال زیدی and کومل فاروق

  1. ڈپٹی کمشنر: ’زخمی شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج‘

    ٹرین

    ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ واقعے میں 65 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 39 زخمیوں میں سے چھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ان کے مطابق زیادہ تر مرنے والوں کی لاشیں جھلسنے کی وجہ سے ’ناقابل شناخت‘ ہیں۔ زخمی افراد رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال کے برن سینٹر میں زیر علاج ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

  2. وفاقی وزیر شیخ رشید: آگ ’سلنڈر اور چولہے‘ پھٹنے سے لگی

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیر ریلوے شیخ رشید کے مطابق تیز گام ایکسپریس لیاقت پور کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی اور اس کی تین بوگیاں ’سلنڈر اور چولہے‘ پھٹنے سے جل گئیں۔

    اس سے قبل انھوں نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ متاثرین میں تبلیغی جماعت کا ایک وفد بھی شامل تھا جو لاہور میں ہونے والے اجتماع کے لیے سفر کر رہا تھا۔

  3. واقعہ کب اور کیسے پیش آیا؟

    ٹرین حادثہ

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے حکام کے مطابق کم از کم 65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ آگ جمعرات کی صبح کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں لگی۔