اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھا بارش، نالہ لئی کے گرد سائرن بجا دیے گئے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھا بارش، نالہ لئی کے گرد سائرن بجا دیے گئے
وقت اشاعت

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس سے ملحق راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے صبح تک جاری رہا جس کے بعد نالہ لئی کے گرد سائرن بجا دیے گئے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 21 اگست تک مون سون کے چھٹے سلسلے کی پیش گوئی کر رکھی ہے جس کے تحت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔