پیوتن کے بارے میں افواہیں اور انٹرنیٹ

وقت اشاعت

روسی صدر ویلادیمر پیوتن دو ہفتوں سے منظر عام پر نہیں آئے ہیں اور ان کی اس غیر حاضری کے حوالے سے بہت سی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

انٹرنیٹ پر ان کی غیر حاضری کے بارے میں نہت کچھ کہا جا رہا ہے۔

روسی صدر کے بارے میں کچھ کو خدشہ ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ بیمار ہوں۔

جیسے جیسے وقت گزرتا گیا صدر پیوتن کی موت کی افواہیں بھی انٹرنیٹ پر پھیلتی گئیں۔

لیکن کچھ کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے مصروف عالمی رہنما نے کچھ روز کسی پرفضا مقام پر کچھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہو۔

ماسکو میں روس اور کرغزستان کے صدور میں ملاقات کو اہمیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ منظر عام پر آئیں اور افواہوں کا گرم ہوا بازار سرد پڑے۔