آسٹریلیا کے موسم ڈرامائی تصاویر میں قید

وقت اشاعت

آسٹریلیا کے محکمۂ موسمیات نے سنہ 2018 کے کیلینڈر میں ملک بھر سے تصاویر شامل کیں ہیں۔

آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کو سینکڑوں فوٹوگرافروں نے تصاویر بھیجی ہیں جنھیں امید ہے کہ وہ کیلنڈر کا حصہ بنیں گی۔ اس تصویر میں ریاست وکٹوریا میں غروب ہوتے ہوئے سورج کی کرنیں ماؤنٹ ہوتھم پر پڑ رہی ہیں۔
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشنانٹارکٹک میں واقع آسٹریلوی ڈیوس سٹیشن سے کھینچی گئی قُطبی روشنیوں کی تصویر
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشنوکٹوریا میں سمندری طوفان کے دوران مارننگٹن پیئر سے ٹکرانے والی لہروں کے زور نے فوٹوگرافر کو اپنی جانب مبذول کرایا
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشنکوئنز لینڈ میں ایک کان کن نے آسمانی بجلی کے ماؤنٹ آئزہ سے ٹکرانے کا منظر عکس بند کیا ہے۔
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشننیو ساؤتھ ویلز کے نیشنل پارک کے اوپر پورے چاند کا منظر۔
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشنرائل فلائنگ ڈاکٹر سروس کی ایک پائلٹ اپنے مریض کے پاس جا رہی تھیں جب انھوں نے کوئنز لینڈ میں اپنے فون سے یہ منظر عکس بند کیا۔
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشنسڈنی میں شدید بارش سے گاڑی کی دھندلائی ہوئی ونڈ سکرین۔
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشنوکٹوریا میں موسمِ سرما کے دوران سورج کی پہلی کرنیں جو ماؤنٹ بوننیونگ پر چھائی ہوئی دُھند سے چھن کر زمین پر پڑ رہی ہیں۔
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشنمغربی آسٹریلیا کے خطہ کِمبرلے میں واقع آرگائل جھیل پر آسمانی بجلی کڑک رہی ہے۔
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشنایڈیلیڈ کی فضاؤں میں لہروں کی شکل کے بادلوں میں جہاز گزرنے کا منظر
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشنشمالی خطے میں مغربی میک ڈونیل رینجز پرغروبِ آفتاب کے وقت کھینچی گئی تصویر۔
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشننیو ساؤتھ ویلز میں ونڈ فارم کے اوپر غضب ناک آسمان۔
آسٹریلیا
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شمالی علاقے میں بحری فوج کی مشقوں کا منظر