کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی پریکٹس شروع

وقت اشاعت

انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کووڈ 19ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وورسٹر میں پریکٹس کی اجازت مل گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کووڈ 19ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وورسٹر میں پریکٹس کی اجازت مل گئی ہے۔ جس کے بعد کھلاڑی پہلی بار میدان میں اترے۔
پاکستان کرکٹ
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر کی روشنی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیس کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے بارہ ارکان کے ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے تھے۔منگل کے روز ان تمام کے نتائج منفی آئے۔
پاکستان کرکٹ
،تصویر کا کیپشنان کے علاوہ لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر اور ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کے ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے جن کے نتائج بھی منفی موصول ہونے کے بعد ان دونوں کو بھی پریکٹس کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ
،تصویر کا کیپشندوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو یہ اعلان کیا کہ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کے دوسری مرتبہ منفی نتائج آئے ہیں جس کے بعد یہ کھلاڑی انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوسکیں گے۔
پاکستان کرکٹ
،تصویر کا کیپشنان چھ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ۔ وہاب ریاض۔ محمد حسنین۔ شاداب خان۔ فخرزمان اور محمد رضوان شامل ہیں۔