ایشیا کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں

وقت اشاعت

ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے پاکستانی کرکٹ کی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں۔

کرکٹ
،تصویر کا کیپشنایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کے اعلان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس جاری ہے۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنانضمام الحق کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، انڈیا، سری لنکا بنگلہ دیش افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم حصہ لے گی۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو وہ روایتی حریف انڈیا کے مدمقابل ہو گی۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے بعد چار ٹیمیں 21 سے 26 ستمبر تک ہونے والے سپر 4 مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔