http://sauida.shop/urdu/

Sunday, 13 February, 2005, 14:38 GMT 19:38 PST

سیستانی کا متحدہ عراقی اتحاد کامیاب

عراق میں حکام کے مطابق شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کی قیادت میں قائم ہونے والے اتحاد نے اڑتالیس فیصد ووٹ حاصل کر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

کرد جماعتوں کا اتحاد چھبیس فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی کی جماعت چودہ فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

انتخابی نتائج کے خلاف شکایت کے لیے تین دن رکھے گئے ہیں۔ شکایت نہ ہونے یا مسترد ہونے کی صورت میں ان نتائج کو سرکاری حیثیت حاصل ہو جائے گی۔

عراق کے انتخابی کمیشن کے مطابق اٹھاون فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ سنی فرقے سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر لوگوں نے ووٹ نہیں ڈالا۔

نامہ نگاروں کے مطابق سیاسی جوڑ توڑ شروع ہو سکی ہے اور کردوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ صدر کے عہدے کا مطالبہ کریں گے۔

متحدہ عراقی اتحاد کو دو سو پچھتر کے ایوان میں اکثریت حاصل ہو گی اور اس کی طرف سے نئے وزیر اعظم کے اعلان کی توقع ہے۔